article in Urud سولر پینلز اور ان کی اقسامSolar
تحریر: ایم بلال ایم
سولر پینل صرف بجلی بنانے والے نہیں ہوتے بلکہ ان کی مدد سے دھوپ سے مختلف چیزیں، جیسے پانی وغیرہ بھی گرم کیا جاتا ہے۔ اس تحریر میں ہم صرف ان سولر پینل کی اقسام دیکھتے ہیں جن سے بجلی بنائی جاتی ہے اور یہ کہ ان اقسام میں سے پاکستان کیلئے کونسی بہتر ہے۔
بجلی بنانے والے سولر پینل کو پی وی یعنی فوٹو وولٹیک پینل کہا جاتا ہے۔ سولر پینل دراصل سولر سیل کا مجموعہ ہوتا ہے، جس میں متعدد سولر سیل جوڑ کر ایک پینل تیار کیا جاتا ہے۔ سولر سیل کی عمومی عمر ۲۰ سے ۲۵ سال تک ہوتی ہے، لیکن یہ نہیں کہ اس عرصے کے بعد سولر سیل کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، بلکہ اس کی کارکردگی کسی حد تک کم ہو جاتی۔ سولر سیل کی بنیادی طور پر تین اقسام ہیں، مونو کرسٹلائن سیل، پولی کرسٹلائن سیل اور تھِن فلم/ایمارفیس سیل۔
مونو کرسٹلائن، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، اس کا ایک سیل سیلیکون کے ایک کرسٹل سے تیار ہوتا ہے۔ یہ سیل عموماً کالے رنگ کا ہوتا ہے اور تھوڑی روشنی میں بھی کام کرتا ہے۔ مونو کرسٹلائن سیل پر پڑنے والی روشنی میں سے ۱۸ فیصد جذب کر کے اس سے بجلی بنا دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سولر سیل میں یہ سب سے مہنگا ہوتا ہے اور سب سے حساس بھی سجھا جاتا ہے۔
No comments:
Post a Comment